ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روسی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی کال

روسی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی کال

Thu, 28 Dec 2017 12:45:53    S.O. News Service

ماسکو27دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) حکومت کے مطابق وہ اپوزیشن لیڈر الیگزئی ناوالنے کی جانب سے اگلے برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کی کال کے قانونی یا غیرقانونی ہونے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ناوالنے نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے حامیوں کے ذریعے ملک کی الیکٹورل باڈی کے خلاف مظاہرے کریں گے۔ روسی الیکٹرول باڈی نے ناوالنے کو سزا یافتہ ماضی کی بنیاد پر صدارتی انتخابات میں شرکت سے روک دیا تھا، تاہم اس سلسلے میں ابھی تک برسر اقتدار طبقہ کی طرف سے کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں ہوا ہے ، سمجھا جاتا ہے کہ اپوزیشن نے شکستہ خوردہ ہوکر عجلت میں اس کا فیصلہ کیا ہے ۔ مبصرین کی رائے یہ ہے کہ اس سلسلے میں اپوزیشن کو ا س فیصلے کے تئیں ایک بار نظر ثانی کر لینی چاہیے تاکہ جمہوریت کے دامن میں کوئی داغ نہ لگے ۔ 


Share: